ماسکو(ورلڈ پوائنٹ ) ماسکوکی معروف کارباری شخصیت مقصودبٹ کے بھانجے سے نامعلوم شخص مبینہ طور پربیگ چھین کر فرار ہوگیا بتایا گیا ہے کہ مقصودبٹ کا بھانجا سکندر گزشتہ روز ماسکو میں اپنے شوروم سے چھٹی کر کے جارہا تھا کہ راستے میں ایک شخص نے اس سے زبردستی بیگ چھیننے کی کوشش کی جس پر سکندر نے مزاحمت کی تو اس شخص نے سکندر پر حملہ کردیا جس سے وہ زخمی ہو گیا اور حملہ آور بیگ سمیت فرار ہوگیا جس میں 300ڈالر اور کچھ ضروری سامان تھا. پولیس نے مقدمیہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے. سکندر پر حملہ گزشتہ روزسہ پہر6 بجے کے قریب ہواہے.
