257

ماسکو میں پاکستانی میوزیکل گروپ کی تشکیل 

 ماسکو(ورلڈ پوائنٹ نیوز) روس میں پاکستانی میوزک کو فروغ دینے کے لیے اعجاز احمد تبسم صاحب نے ایک میوزیکل گروپ تشکیل دیا ہے جس کا مقصد روس میں پاکستانی میوزک کو متعارف کروانا اور کلچر کو بہتر انداز میں لوگوں تک پہنچانا ہے۔ میوزیکل گروپ میں پاکستان سے بلوائے گئے پروفیشنل فنکار اسد عباس راز اور ضیغم عباس کے علاوہ دیگر پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے احباب شامل ہیں ۰
موسیقی میں دلچسبی رکھنے والے حضرات اس گروپ کاحصہ بن سکتے ہیں ۰ اگر کوئی دوست شامل ہونا چاہیں تو وہ اعجاز احمد تبسم صاحب سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں