331

ماسکو میں پی ٹی آئی کو منظم کرنے کیلئے حبیب شاہ کی کوششیں جاری

ماسکو(ورلڈ پوائنٹ نیوز) پاکستان اور دیگر ممالک میں پی ٹی آئی جہاں حکومت کی سخت حریف اور کرپشن کے خلاف بھرپور اننگز کھیل کر 2018 کے انتخابات سے تبدیلی کی امیدیں لگائی ھوئے ھے۔ وھاں اب روس میں بھی تحریک انصاف کی بازگشت ایک بار پھر سنائی دی ھے۔ قریبا 5 سال قبل ماسکو میں پاکستان کمیونٹی کے سابق صدر ڈاکٹر زاھد علی خان نے پارٹی کی مرکزی قیادت کی ھدایت پر پی ٹی آئی کا پہلا اجلاس منقعد کیا تھا۔ لیکن پھر یہ لہر آہستہ آہستہ ختم ھوگئی ۔
لیکن گذشتہ سال پاکستان پیپلز پارٹی سے مستفئ ھونے والے حبیب شاہ ۔ پی ٹی آئی کو دوبارہ منظم کرنے میں سرگرم نظر آتے ہیں۔ گذشتہ روز ماسکو کے ایک ریسٹورنٹ میں روس کے تجارتی دورہ پر آئے ہوئے ماجد خان بصرا کے عزاز میں انھوں نے ایک رسیپشن کا اھتمام کیا۔ ماجد خان بھلوال pti کے صدر ہیں۔
اس موقع پر pti کےسینئر رہنما اعجاز چودہری نے موبائل پر خطاب کیا۔ انھوں نے حاظرین سے خطاب میں انکی حمایت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تحریک انصاف کو نہ صرف پورے پاکستان کے عوام کی بلکہ بیرونی ملکوں میں رہنےوالے پاکستانیوں کی حمایت حاصل ھے۔ عمران خان نے کرکٹ کے میدان پاکستان کا نام روشن کیا تھا اور اب وہ پاکستان کو ترقی سے ہمکنار کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ کئ سال پہلے شوکت خانم ھسپتال کی بنیاد ڈال کر عام لوگوں کی خدمت کا آغاز کیا۔ اب انھوں نے ملک کی بہتری کا بیڑا اٹھایا ھے اور ھم کامیابی سے ہمکنار ھونگے۔ اجلاس سے پی ٹی آئی پنجاب کے جوائنٹ سیکریٹری فاروق ارشد نے اپنے ٹیلفونک خطاب میں اجلاس کے شرکا کا شکریہ ادا کیا۔ اجلاس سے روس میں پاکستانی یونین کے سابق صدر اور روس پاک بزنس کونسل کے وائس چیرمین نور حبیب شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحریک انصاف ایک ایسی پارٹی ھے جسکو عوام کی مکمل حمایت حاصل ھے۔ اور وہ عوام کی امید بن چکی ھے اور ملک میں تبدیلی آرہی ھے۔
اس موقع پر سماجی تنظیم زمیلیچستوا پاکستان کے صدر خلیل ارحمان نے نور حبیب شاہ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر ابرار حسین نے بھی نور حبیب شاہ کی قیادت کا بھرپور حمایت کی روس پاکستان بزنس کونسل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر زاھد علی خان نے کہا کہ ملک کے عوام جاگ رہے ہیں۔انکا شعور بلند ہورہا ھے اور تبدیلی آ رہی ھے۔ تحریک انصاف ایک متحدہ تنظیم بن کر ابھر رھی ھے۔ اجلاس میں ایک مشترکہ اعلان نامہ منظور کیا گیا جس میں نور حبیب شاہ کی قیادت میں تحریک انصاف اور اس کے رہنما عمران خان سے مکمل اتحاد اور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں