ماسکو (ورلڈ پوائنٹ نیوز) بی سی سی آر کرکٹ ٹورنا منٹ روس میں پاکستانی سبینا پاک کرکٹ کلب کی مسلسل پانچویں فتح کی خوشی میں ٹیم کے اعزاز میں طارق چوہدری، خلیل الرحمان اور بابر اسلام کے جانب سے عشائیہ دیا گیا۔ پاکستانی ٹیم کے مسلسل پانچ میچ جیتنے کے بعد 10 پوائنٹ ہو چکے ہیں۔کھلاڑی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچنے کیلئے پرعزم ہیں۔
