301

ماسکو: پی ٹی آئی روس کے صدر حبیب شاہ کی طرف سے چودھری سرور کو سینٹر منتخب ہونے پر مبارکباد

ماسکو(شہزاد احمد جنجوعہ، میاں شمس سے)پاکستان تحرکی انصاف روس کے صدرحبیب شاہ نے چودھری سرور کو سینٹر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ حبیب شاہ ’’ورلڈ پوائنٹ نیوز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چودھری سرور نے سب سے زیادہ چوالیس ووٹ لیکر ثابت کر دیا کہ وہ سیاسی اکھاڑ پچھاڑ کے ماہر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ لمحہ فکریہ ہے انہوں نے اپنے قائد عمران خان کے بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ انشااللہ جب پاکستان تحریک اںصاف کی حکومت آئی توسینٹ کے الیکشن براہ راست کروائے جائیں گے تاکہ ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کی خرید و فروخت نہ ہوسکے۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں