611

ماسکو: چوہدری عابدکے بیٹے زین العابدین رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے

ماسکو(ورلڈ پوائنٹ ) روس کے دارالحکومت ماسکو میں مقیم کاروباری شخصیت چوہدری عابد کے بیٹے زین العابدین کی شادی گزشتہ روز روسی دلہن تانیا سے خیروخوبی سرانجام پائی. شادی کی پروقار تقریب ماسکو کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں روسی و پاکستانی شخصیات نے شرکت کی.

پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے پاکستان کمیونٹی روس کے صدر خلیل الرحمان، سینئر نائب صدر چوہدری زاہد خورشید، سینئر صحافی شاہد گھمن ، میاں شاہد،طیب ذوالفقار، چوہدری زاہد گجر، وسیم عباس، فہیم احسان، عمران ملک،انجم ملک، چوہدری شاہد، آصف شیخ، ملک عبدالاسلام و دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی.

تقریب میں میاں شاہد نے پنجابی گانوں پر ڈانس کرکے شادی کی خوشیوں کو دوبالا کردیا. جبکہ چوہدری زاہد خورشید نے اپنے منفرد انداز میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیتےہوئے تمام مہمانوں کادلہااوردلہن سے تعارف کروایا جبکہ سب مہمانوں نے چوہدری عابد کو بیٹے کی شادی کی ڈھیروں مبارکبادیں دیں.

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں