355

ماسکو ڈویژن کی جانب سے خلیل الرحمٰن کو تعریفی سرٹیفیکیٹ اور پاکستانی کمیونٹی کو خراج تحسین پیش کیا گیا

ماسکو( ورلڈ پوائنٹ) پاکستان کمیونٹی روس کی جانب سے روسی گورنمنٹ کے مختلف پروگراموں میں بھرپور حصہ لینے پر ماسکو ڈویژن کی طرف سے صدر پاکستان کمیونٹی روس خلیل الرحمٰن کو تعریفی سرٹیفیکیٹ پیش کیا گیا. چیئرمین آف دی کوآرڈینیشن کونسل ایسوسی ایشن ماسکوریجن ایف ایف یامالینیوو نے پاکستان کمیونٹی روس کے صدرخلیل الرحمٰن کے ساتھ ان کے مرکزی دفتر میں ملاقات کی اور انہیں ماسکو ڈویژن کی جانب سے تعریفی سرٹیفیکیٹ پیش کیا اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ماسکو ڈویژن کے مختلف پروگراموں میں پاکستانی کمیونٹی کی بھرپورشرکت اور تعاون پر ان کا شکریہ بھی اداکیا.

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں
کیٹاگری میں : روس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں