274

ماسکو کی جیل میں قید پاکستانی شہزاد کل عید الفطر جیل میں ہی منائے گا

ماسکو(انویسٹی گیشن سیل) ماسکو کی جیل میں قید پاکستانی شہزاد کل عید الفطر جیل میں ہی منائے گا کیونکہ دو ماہ گزرنے کے باوجود وہ جیل میں بند ہے جبکہ اس کے ساتھ جعلسازی کرنے والے آزاد ہیں،پاکستان میں بوڑھے ماں باپ عید شہزاد احمد کے دکھ اور غم میں گزاریں گے۔

”ورلڈ پوائنٹ نیوز” کو باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ماسکو میں جعلی کاغذات بنوانے کا ماہر اردن کا شہری اشرف اپنے آپ کو بچانے کیلئے شہزاد کو ڈیپورٹ کروانے کی سر توڑ کوشش کر رہا ہے اورشہزاد کو پاکستان کا ٹکٹ کروا کے دینے کیلئے بھی تیا ر ہے۔روس میں مقیم پاکستانیوں کو ان جعلسازوں سے بچانے کیلئے ان کے چہرے بے نقاب کرنا بہت ضروری ہے ۔

اشرف عربی کے نام سے مشہور اس شخص کا سرغنہ ہاشم عرف شمود ہے یہ لوگ سادہ لوح لوگوں کو لوٹتے ہیں اور پھر ان کو ان کے رحم و کرم پر چھوڑ دیتے ہیں ۔ اس سلسلے میں شہزاد احمد کے بھائی عثمان نے وزارت خارجہ اسلام آباد میں بھی باضابطہ درخواست دے دی ہے جبکہ اس کے بھائی نے سفیر پاکستان ماسکو سے اپیل کی ہے کہ ان لوگوں کے خلاف ایکشن لیں تاکہ ہمارے معصوم پاکستانی ان کی بھینٹ چڑھنے سے بچ سکیں۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ شہزاد احمد اکیلا اس ظلم کا شکار نہیں ہوا اس سے پہلے بھی بہت سے پاکستانیوں، نیپالیوں، افغانیوں کے جعلی کاغذات بنواکر دیئے گئے ہیں۔شہزاد احمد نوشہرہ ورکاں کا رہائشی ہے اور عرصہ 13سال سے ماسکو میں مقیم تھا اس دوران اس نے اہم پاکستانی شخصیات کیلئے سالوں اپنی خدمات پیش کیں لیکن کل عید الفطر کے دن ماسکو میں اپنی پاکستانی کمیونٹی ہونے کے باوجود وہ جیل کے کسی کونے میں بے یارومددگاربہتے آنسوئوں میں عید کا دن گزار دے گا۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں