320

متحدہ عرب امارات کو سعودی عرب سے ریلوے ٹریک سے ملایا جائے گا

دبئی(قیصر اعجاز چٹھہ بیورو چیف) دسمبر 2021 تک متحدہ عرب امارات کو سعودی عرب سے ملانے والا ریلوے ٹریک تیار کر لیا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات میں زمینی اور بحری مواصلات کی وفاقی اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عبداللہ سالم الکثیری نے بتایا ہے کہ دسمبر 2021ء تک امارات کو سعودی عرب سے ملانے والا ریلوے ٹریک تیار ہو جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خلیجی ممالک کے بیچ مسافروں اور سامان کی منتقلی کے لیے مقررہ 2100 کلو میٹر طویل ریلوے ٹریک کا نیٹ ورک کم از کم 3 برس میں مکمل کر لیا جائے گا اس منصوبے کے نتیجے میں روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے اور اقتصادی سرگرمیوں میں بھی بھرپور اضافہ ہو گا۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں