336

مدینہ منورہ ہمارا لئے ایک ماڈل ہے اس کو جس طرح اللہ کے نبی نے بسایا ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان بھی ایسا ہی ہو’عمران خان کی ”ورلڈ پوائنٹ نیوز” سے گفتگو

مدینہ منورہ(چوہدری سرفراز احمد سے)پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ مدینہ منورہ ہمارا لئے ایک ماڈل ہے اس کو جس طرح اللہ کے نبی نے بسایا ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان بھی ایسا ہی ہوان خیالات کا اظہار عمران خان نے جدہ روانگی سے قبل مدینہ میں ”ورلڈ پوائنٹ نیوز” کے بیوروچیف چوہدری سرفراز احمد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں امیر کے لئے اور قانون ہے اور غریب کے لئے اور قانون ہے، جس کی وجہ سے ملک پیچھے چلا گیا ہے ہمیں ملک کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے، شریف برادران تیس سال حکومت کر رہے ہیں مگر ایک ایسا ہسپتال نہیں بنا سکے جہاں انکا اپنا علاج ہو سکے، اگر یہ لوگ عوام کے ہمدرد ہوتے تو تیس سالوں میں ملک کی تقدیر بدل سکتی تھی ہماری تمام تر جدوجہد پاکستانی عوام کی ترقی ہے ۔

مدینہ منورہ اسلامی تاریخ کا ایسا سنہرا باب ہے جس میں اللہ کے رسول نے ایسی شاندار بنیاد رکھی کہ امیر غریب کا فرق ختم ہو گیا برابری کے حقوق ملے اور مسلمانوں نے کئی سو سال دنیا پہ حکومت کی اور زندگی کے تمام شعبوں میں ترقی بھی کی۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں