189

مسلم لیگ (ن) کے رمیش کمار پی ٹی آئی اور بھون داس پیپلزپارٹی میں شامل

چوہدری نثار علی بھی جلد تحریک انصاف میں شامل ہوں گے، رمیش کمار کا دعویٰ

ایک ہی روز میں مسلم لیگ (ن) کے 2 ایم این اے پارٹی چھوڑ گئے، بھون داس پیپلزپارٹی میں شامل جب کہ رمیش کمار نے تحریک انصاف کو جوائن کرلیا۔

ورلڈ پوائنٹ نیوز کے مطابق ایک ہی روزمیں مسلم لگی (ن) کے دو پنچھی اڑگئے ایم این اے رمیش کمار تحریک انصاف اور ایم این اے بھاون داس پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھون داس کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا جب کہ رمیش کمار کا کہنا تھا کہ پاناما کیس کے بعد اداروں کیلئے جو زبان استعمال کی گئی، اس کا حصہ نہیں بن سکتا تھا۔

ڈاکٹر رمیش کمار نے دعویٰ کیا کہ چوہدری نثار علی خان بھی جلد تحریک انصاف میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں چوہدری نثارایماندارشخص ہیں اور میں ان کی عزت بھی کرتا ہوں جب کہ وہ کہا کرتے تھے کہ آپ جیسے لوگوں کی پارٹی میں کوئی قدر نہیں ہے۔ اس پر عمران خان مسکرائے اور بولے ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں