317

مصر میں ریتیلے طوفان سےنظام زندگی معطل،5 افراد ہلاک

قاہرہ(ورلڈ پوائنٹ نیوز) مصر کے دارالحکومت قاہرہ سمیت مختلف شہروں پر منڈلاتے نارنجی بادلوں اور گردآلود ہواؤں کی وجہ سے لوگ عمارتوں میں چھپ کر بیٹھنے پر مجبور ہیں۔

اطلاعات کے مطابق، اس طوفان کی وجہ سے 5 افراد ہلاک ہوئے، کئی بندر گاہیں بند کر دی گئی ہیں اور قاہرہ ہوائی اڈے کے حکام نے کہا ہے کہ ریت کے طوفان کے باعث پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔

مصر کی وزارت صحت نے عوام سے کہا ہے کہ وہ سانس کے مسائل سے بچنے کے لیے اپنے گھروں سے تب تک باہر نہ نکلیں جب تک طوفان گزر نہیں جاتا۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں