324

ملک وقوم کی خدمت کے لئے سفارت خانہ پاکستان اپنا کردار ادا کر رہا ہے‘سفیر پاکستان خالد عثمان قیصر

علماء کرام تبیلغ دین کے علاوہ پاکستانی برادری کو یونان کے قانون کے احترام باہمی رواداری بارے تعلیم دیں سفیر پاکستان خالد عثمان قیصر
ایتھنز(ورلڈ پوائنٹ نیوز) سفارت خانہ پاکستان ایتھنز میں پاکستانی علماء کرام کے ساتھ سفیر پاکستان خالد عثمان قیصر نے خصوصی ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا وطن پاکستان اور پاکستانی برادری کی خدمت کے لئے سفارت خانہ اپنا کردار ادا کر رہا ے اور کرتا رے گا انہوں نے سفارت خانہ کی پاکستانی برادری کے لیے کی جانے والی کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کو درپیش مسائل کے حل کےلئے مقامی اعلی حکام سے مسلسل ملاقاتیں کی گی الحمدلله اس کے مثبت نتائج بھی ملیں ہیں پاکستانیوں پر پرتشدد کارروائیوں کا نوٹس لیتے ہوئے گولڈن ڈان حکومتی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کر کے انھیں پیش آنے والے واقعات سے آگاہ اور ظلم ستم بند کرنے کا کہا گیا جس پر چیرمین خرسی اووگی گولڈن ڈان نے مزمت کرتے ہوئے ایسے واقعات کی روک تھام کی یقین دہانی کرائی ے دراصل ایسے پرتشدد واقعات کو کیش کرنے کے چکر میں کچھ افراد نے بے مقصد احتجاج کی پالیسی اپنائی ہوئی ے جس سے مزید نقصان ہو رہا ے ایسے افراد سفارت خانہ پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کر رہے ہیں ایسے شرپسند عناصر سے بچیں انہوں نے اپنے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ادوار بھی آپکے سامنے ہیں اور میں اور میری وطن پاکستان. پاکستانی برادری کے لیے کی جانے والی خدمات آپکے سامنے ہیں پاکستانی برادری کے ساتھ رابطہ میں ہونے سے ان کے مسائل کو بخوبی جانتے ہیں اور ان مسائل کا حل میری اولین ترجیحات میں شامل ے سفارت خانہ کسی بھی مقام پر آپ لوگوں کو مایوس نہیں ہونے دے گا. آپ لوگ دین اسلام کی تبلیغ کے ساتھ ساتھ معاشرے کی اصلاح یونانی قوانین کا احترام مقامی لوگوں کے ساتھ رواداری محبت پیار کا درس دیا کریں تاکہ وطن پاکستان اور یونان میں مقیم پاکستانی برادری کا نام روشن ہو انشاءاللہ آپ سے ملاقات کا سلسلہ جاری رے گا ہر دو ماہ بعد سفارت خانہ پاکستان میں آپ سے ملاقات کی جاے گی علماء کرام کے لئے ریفرشمینٹ جس میں حلوہ بھی شامل تھا کا اہتمام کیا گیا تھا علماء کرام نے سفیر پاکستان خالد عثمان کی پاکستانی برادری کے لیے کی جانے والی خدمات پر انھیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہم دعا گو ہیں اللہ تعالیٰ آپکو مزید ملک وقوم کی خدمت کرنے کی ہمت طاقت عطا فرمائے آخر میں میگارہ روڈ حادثہ میں وفات پانے والے کے لئے فاتحہ خوانی کی گی۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں