259

ممبئی حملوں میں پاکستان کے ملوث ہونے کا بیان دے کر نوازشریف نے ملک سے غداری کا ثبوت دیا ہے’ خلیل الرحمان

ماسکو(اعجازاحمد تبسم نمائندہ ورلڈ پوائنٹ نیوز) پاکستان کمیونٹی روس کے صدر خلیل الرحمان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے قومی اداروں پر دبائو ڈالنے کی کوشش کی، ممبئی حملوں میں بھارت خود ملوث ہے۔ ایسے بیانات ملک کے لیے نقصان دہ ہے، نواز شریف کو تمام حقائق کا علم ہے، اس کے باوجود ایسی باتوں سے افسوس ہوا۔ نوازشریف کے بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے خلیل الرحمان ننے نمائندہ ”ورلڈ پوائنٹ نیوز” سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا یہ بیان انتہائی افسوسناک ہے۔اس بیان سے ناصرف پاکستان میں بسنے والی عوام بلکہ بیرون ملک مقیم ہر پاکستانی کا دل دکھا ہے ہرپاکستانی اس وقت شدید غم و غصہ کی حالت میں ہے۔انہوں نے کہا کہ ممبئی حملوں میں خود بھارت ملوث ہے، پاکستانی اداروں کو دبائو میں لانے کی کوشش کی گئی ہے، کسی سیاست دان کو اس طرح کا بیان نہیں دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے پاکستان کے ساتھ غداری کا ثبوت دیا ہے جس پر اس کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں