488

ناروے‘ فلمساز و ہدایتکار سید نورنے اپنی نئی آنے والی فلم’’سیلفی‘‘سکون فائونڈیشن کے نام کردی

ناروے(ورلڈ پوائنٹ نیوز) سپیشل چلڈرن آرگنائزیشن آف ناروے کی تنظیم سکون کے زیر اہتمام گزشتہ روز پاکستان میں معذور بچوں کو ویل چئیرز فراہم کرنے کے لیے چیریٹی ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی معروف پاکستانی فلمساز و ہدایتکار سید نور تھے.
ہدایتکار سید نور جنہوں نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ وہ سیلفی کے نام سے ایک نئی فلم بنانے جارہے ہیں جس کی کہانی ایک اسپیشل چائلڈکے گرد گھومتی ہے. سید نور نےاس فلم کو سکون آرگنائزیشن کے نام کرنے کا فیصلہ کیاہے.
ناروے کے شہر اوسلو میں ہونے والے چیریٹی ڈنر کے دوران سید نور نے کہا کہ وہ نا صرف اس فلم کو ” سکون“ کے نام کریں گے بلکہ اس فلم سے آنے والی کمائی میں سے بھی کچھ حصہ سکون آرگنائزیشن کو ڈونیٹ کریں گے.
سکون آرگنائزیشن کی طرف سے منعقدہ چیریٹی ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے سید نور کا مزید کہنا تھا کہ انہیں ” سکون“ کے پروجیکٹ کے بارے میں جب معلوم ہوا تو وہ بے حد حیران ہوئے کیونکہ وہ خود بھی معذور افراد پر مبنی فلم بنانے جارہے ہیں. سید نور نے کہا کہ سکون کے چئرمین شاہد جمیل کا یہ اقدام بہت اچھا ہے اور اب وہ خود بھی اس پروجیکٹ میں شاہد جمیل کے ساتھ ہیں اوراس پروجیکٹ کو کامیاب بنانے میں ہر ممکن کوشیش کریں گے.
واضح رہے کہ سکون آرگنائیزیشن، پاکستان میں معذور افراد کے لیے روشنی کی ایک کرن کی مانند ہےجو معذور افراد کے لیے ویل چئرز کا بندوبست کرتی ہے.سکون آرگنائزیشن کامقصد پاکستان میں موجود معذور افرادکو مضبوط بنانا ہے تاکہ وہ نارمل طریقے سے اپنی ذندگی بسر کرسکیں اور معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کرسکیں.

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں