509

ناروے میں پیر سید فراست بخاری کی تصانیف” قرآن اور بائبل”اور”مجموعہ 40احادیث ” کی تقریب رونمائی

شاندار روحانی کانفرنس کی صدارت پیر سید یوسف شاہ بخاری نے کی ، پیر حسنات شاہ کا خصوصی خطاب ،معتقدین کی کثیر شرکت
اوسلو (احسان اللہ خان) ناروے کے معروف عالم دین اور روحانی پیشوا پیر سید فراست شاہ بخاری نے ”قرآن اور بائبل”اور چالیس احادیث مبارکہ پر پشتمل” اربعین” نامی کتب تصانیف کیں ،جن کی تقریب رونمائی اوسلو میں منعقدہ ایک عظیم الشان روحانی محفل میں کی گئی ۔محفل پاک کی صدارت پاکستان سے تشریف لائے ہوئے پیر سید یوسف شاہ بخاری داتم برکاتہم نے فرمائی۔تقریب میں شرکت کیلئے خصوصی طور پربیلجئیم سے پیر سید حسنات شاہ بخاری تشریف لائے اور اپنے ذوق خطابت سے کانفرنس کو کشت زعفران بنایا ۔پیر حسنات شاہ بخاری نے دونوں کتب کو قارئین کیلئے ایک سرمایہ قرار دیتے ہوئے پیر فراست شاہ بخاری کی لگن ،کاوش اور دین کیلئے کی گئی اس خدمت پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔انہوں نے اپنے خطاب میں نسبت و تعلق مصطفےٰ ۖ کے موضوع پر سینہ شکن گفتگو کرتے ہوئے دلوں کو یاد مصطفیٰۖ سے جوڑے رکھنے اور اللہ کی وحدانیت کا دم بھرتے رہنے کی تلقین کی ۔پیر سید حسنات شاہ بخاری نے یورپ کی رنگینیوں میں زندگی گزارنے والوں کو مقصد حیات اور آخرت کو ہمیشہ یاد رکھنے کا پیغام بھی دیا۔مقررین میں علامہ پیر بہار حسین بخاری آف یو کے اور علامہ پیر سید نعمت علی بخاری آف ناروے بھی شامل تھے ۔اس عظیم الشان روحانی کانفرنس کو جلا بخشنے کیلئے مقامی علمائے کرام اور خواتین و حضرات کی ایک کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے انفرادی طور پر بھی کتب کی رونمائی کرنے پر پیر سید فراست حسین بخاری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے داد ِتحسین دی ۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں