اسلام آباد(ورلڈ پوائنٹ) عدالتوں سے سزا یافتہ مجرم اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے زیر استعمال پُرتعیش بھوربن ریسٹ ہاؤس پہلی بارمنظر عام پر آگیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی معاملات نعیم الحق نے نوازشریف اور مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کے زیر استعمال ریسٹ ہاؤس کی تصاویر ٹویٹ کیں۔
انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ نوازشریف خاندان کےہمراہ خفیہ ریسٹ ہاؤس میں5سال تک قیام پذیررہے، پنجاب حکومت کی ملکیت ریسٹ ہاؤس میں کسی کو داخلےکی اجازت نہ تھی۔
Nawaz Sharifs secret hideout in Bhurban which he and his family used for the last five years. No one else was allowed to enter this Forrest Rest House belonging to Punjab govt. on which millions were spent by Nawaz to make it super luxurious. pic.twitter.com/t9j5B3SwTP
— Naeem ul Haque (@naeemul_haque) May 12, 2019
نعیم الحق کا کہنا تھا کہ ریسٹ ہاؤس کو پر آسائش بنانےکے لیے نواز شریف نےکروڑوں روپےخرچ کئے۔
یاد رہے کہ نوازشریف اُن کی صاحبزادی کو عدالت کی جانب سے نااہل قرار دیا گیا، گزشتہ دنوں انہیں کوٹ لکھپت جیل سے طبی ضمانت پر رہا کیا گیا تھا اس دوران انہوں نے ماہرین سے چیک اپ کروایا البتہ علاج کا سلسلہ شروع نہ ہوسکا۔
مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد کا مطالبہ ہے کہ انہیں علاج کے لیے بیرونِ ملک بھیجا جائے جبکہ لیگی قیادت بھی بارہا یہی مطالبہ کرتی نظر آئی تاہم حکومت نے انہیں پیش کش کی ہے کہ اگر وہ بیرونِ ملک کے کسی اچھے معالج سے علاج کروانا چاہتے ہیں تو حکومت انہیں یہ سہولت بھی فراہم کرے گی۔