ماسکو( ورلڈ پوائنٹ نیوز) ماسکو کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت، سینئر نائب صدر پاکستان کمیونٹی روس، پاکستان اوورسیز بلوچ کمینونٹی پنجاب کے کوآرڈینیٹر چوہدری زاہد خورشید نے مبارک باد کا پیغام دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ڈاکٹر عارف علوی پاکستان کی ترقی کے لئے اپنی توانیاں صرف کریں گے اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے نئے پاکستان کی تکمیل کے لئے شب وروز کام کریں گے ، پاکستانی قوم کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔
چوہدری زاہد نے “ورلڈ پوائنٹ نیوز” سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان کمیونٹی روس کو بے حد خوشی ہے کہ اب پاکستان میں ایک نئےدور کا آغاز ہوگیا ہے اور بیرون ملک مقیم پاکستانی بہت جلد اپنا کاروبار پاکستان منتقل کرنا شروع کر دیں گے..