416

نیوزی لینڈ میں خوفناک حملوں کا مقصد ملکی سکون کو تہہ و بالا کرنا ہے: پیوٹن

ماسکو (ورلڈ پوائنٹ ) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں 2 مساجد پر حملہ ملکی توازن کو ہلانے کے لئے کیا گیا ہے۔کریمیا اور سیواسٹوپول میں عوامی نمائندوں کے ساتھ ملاقات میں صدر پیوٹن نے نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے کے موضوع کا جائزہ لیا۔

انہوں نے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے لئے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ان خوفناک حملوں کا مقصد ملکی سکون کو تہہ و بالا کرنا ہے۔دہشت گردی کی کاروائیوں کے ہر ملک کے لئے خطرناک ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس اس نوعیت کے حملوں کی ہرگز اجازت نہیں دے گا۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں جمعے کے روز 10 منٹ کے وقفے سے 2 مساجد پر دہشت گردی کے حملوں میں 50 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں