225

نیویارک میں دھماکے سے متعدد افراد زخمی، حملہ آور گرفتار

متاثرہ علاقے کو خالی کرایا جارہا ہے،فوٹو:انٹرنیٹ

نیویارک: امریکا کے شہر نیویارک کے مین ہٹن بس ٹرمینل پر دھماکے کے نیتجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی شہر نیویارک کے مصروف ترین علاقے مین ہٹن میں ٹائمز اسکوائر کے قریب پورٹ اتھارٹی پر زوردار دھماکا ہوا جس کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی اور خوف و ہراس پھیل گیا، جائے دھماکا سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکا پورٹ اتھارٹی بس ٹرمینل کےقریب ممکنہ پائپ بم پھٹنے سے ہوا ہے جس میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق پولیس نے واقعہ کو دہشتگردی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ دھماکے کے بعد گرفتار کیا گیا مشتبہ شخص کا تعلق بنگلادیش سے ہے، 27 سالہ بنگالی نوجوان گزشتہ 7 سال سے امریکا میں مقیم تھا جب کہ ملزم کے قبضے سے ایک پائپ بم برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

نیویارک پولیس نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مین ہٹن بس ٹرمینل  کی 42 اسٹریٹ اور 8 ایونیو کے درمیان  زوردار دھماکا ہوا جب کہ متاثرہ مقام پر اے سی اور ای لائن موجود ہیں جسے مسافروں سے خالی کرالیا گیا ہے۔

 

The NYPD is responding to reports of an explosion of unknown origin at 42nd Street and 8th Ave, . The A, C and E line are being evacuated at this time. Info is preliminary, more when available.Twitter Ads info and privacy

 

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری سارہ سینڈرز نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بس ٹرمینل پر ہونے والے دھماکے کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

error: Content is protected !!