339

(ن) لیگ کو دھچکا؛ لاہور کے ڈپٹی میئر کا مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کا اعلان

لاہور کے ڈپٹی میئر چوہدری وسیم قادر نے مسلم لیگ (ن) کو خیر باد کہہ دیا۔

لاہور(ورلڈ پوائنٹ نیوز) لاہور کے ڈپٹی مئیر چوہدری وسیم قادر نے (ن) لیگ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں سیاست کسی اور پلیٹ فارم سے کروں گا کیوں کہ مسلم لیگ (ن) میں ورکرز کی عزت نہیں۔

چوہدری وسیم قادر نے کہا کہ حمزہ شہبازشریف کا اسٹاف اور کارکنان کے ساتھ رویہ درست نہیں، مسلم لیگ (ن) کے کارکن میاں جمیل کو بھی حمزہ شہبازشریف نے تھپڑ مارا، حمزہ شہبازشریف کے اسٹاف اور قریبی کارکنان سےحلف اٹھا کر پوچھیں تو اور بھی بہت سے واقعات ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ چارروز پہلے حمزہ شہبازشریف نے ٹکٹوں کے معاملہ پر ڈپٹی میئر چوہدری وسیم قادر کو پانی کی بوتل دے ماری تھی جس پر جواب میں ڈپٹی میئر چوہدری وسیم قادر نے بھی وہی بوتل حمزہ شہبازکوواپس دےماری.

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں