اسلام آباد(ورلڈ پوائنٹ نیوز) وزیراعظم عمران خان آج رات قوم سے خطاب کریں گے۔پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ وزیراعظم شام سوا 7 بجے قوم سے خطاب کریں گے، انہوں نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں کہ وزیراعظم کن معاملات پر بات کریں گے۔ تاہم اب وزیراعظم کا خطاب تاخیر کا شکار ہوگیا ہے اور اب وہ رات سوا 8 بجے خطاب کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان خطاب کے دوران سعودی عرب کے دورے سے متعلق معاملات پر روشنی ڈال سکتے ہیں۔
Prime Minister Imran Khan will address to the Nation today at 7:15pm inshALLAH
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) October 24, 2018
ذرائع کے مطابق وزیراعظم قوم کو دورہ سعودی عرب کے بارے میں آگاہ کریں گے اور بیل آؤٹ پیکیج لینے کی وجوہات پر بات کریں گے۔ عمران خان خطاب میں ملک کا آئندہ کا معاشی لائحہ عمل بھی دے سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کا کامیاب دورہ کیا ہے اور سعودی حکومت نے پاکستان کو مالی بحران سے نمٹنے کے لیے 12 ارب ڈالرز کا پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان نے دورے کے دوران سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد محمد بن سلمان اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔