337

وزیراعظم نے عوامی شکایات سننے کیلئے پاکستان سٹیزن پورٹل کا افتتاح کردیا

اسلام آباد(ورلڈ پوائنٹ نیوز) وزیراعظم عمران خان نے عوامی شکایات براہ راست سننے کیلئے پاکستان سٹیزن پورٹل کا افتتاح کردیا ہے۔

پاکستان سٹیزن پورٹل وزیراعظم آفس میں قائم کیا گیا ہے جس کی بدولت عوام براہ راست اپنی شکایات اور تجاویز وزیراعظم آفس کو بھجوا سکتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان براہ راست عوامی شکایات سنیں گے اور ان پر کارروائی کے احکامات جاری کریں گے۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے متعلقہ محکموں کو کارروائی کے لیے عوامی شکایات ارسال کی جائیں گی اور قابل عمل تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ پاکستان سٹیزن پورٹل کے لیے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ لوگ موبائل ایپ کے ذریعے حکومتی اداروں تک اپنی آواز پہنچا سکیں گے۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں