161

وزیردفاع خرم دستگیرکووزیرخارجہ کا قلمدان بھی سونپ دیا گیا

اسلام آباد(ورلڈ پوائنٹ نیوز) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیردفاع خرم دستگیرکووزارت خارجہ کا بھی قلمدان سونپ دیا ہے۔ورلڈ پوائنٹ نیوزکے مطابق وزیردفاع خرم دستگیرکووزارت خارجہ کا قلمدان بھی سونپ دیا گیا ہے، اب وہ بیک وقت دو اہم ترین وزارتوں کے معاملات سنبھالیں گے۔

واضح رہے کہ نوازشریف کی وزارت عظمیٰ کے دوران وزارت خارجہ کا قلمدان ان ہی کے پاس تھا تاہم سرتاج عزیز مشیر اور طارق فاطمی وزیراعظم کے معاون خصوصی تھے، شاہد خاقان عباسی کے وزیر اعظم بننے کے بعد خواجہ آصف کویہ اہم وزارت سونپی گئی لیکن چند روزقبل انہیں بھی اقامہ کی بنیاد پرنااہل قراردے دیا گیا جس کے بعد یہ عہدہ خالی تھا۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں