327

وزیر اعظم کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب، اہم فیصلے متوقع

اسلام آباد(ورلڈ پوائنٹ نیوز) وزیراعظم عمران خان نے اقتدار سنبھالنے کے بعد ایک ہفتے کے اندر وفاقی کابینہ کا دوسرا اجلاس کل جمعہ کو طلب کر لیا اور تمام وزراء کوکابینہ اجلاس میں شرکت یقینی بنانےکی ہدایت کر دی ہے۔ اجلاس میں حکومت کی ترجیحات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا۔ وزیر اعظم کابینہ کو اپنی ترجیحات سے آگاہ کریں گے۔ اجلاس میں حکومت کےآئندہ کے لائحہ عمل پر بھی غور ہو گا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

ترجمان وزیراعظم ہاوس کے مطابق وزیر اعظم کل دفتر خارجہ کا دورہ بھی کریں گے جہاں وزیر اعظم کو عالمی و علاقائی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں