بیجنگ(ورلڈ پوائنٹ نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 4 ملکی دورے کے تیسرے مرحلے میں بیجنگ پہنچ گئے جہاں ہوائی اڈے پر چین کی وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام نے استقبال کیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بیجنگ میں چینی ہم منصب وانگ ای سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے میں روابط کے فروغ سمیت دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
https://twitter.com/ForeignOfficePk/status/1077395413567705088/photo/1?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1077395413567705088&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F1477190%2F1
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب وانگ ای سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے چینی قیادت کے لیے تہنیتی پیغامات دیے۔