361

وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نزیر کا دورہ گوجرانوالہ‘چئیرمین ہیلتھ پنجاب کے آفس کا افتتاح کیا

گوجرانوالہ(ورلڈپوائنٹ نیوز)وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نزیر کا گوجرانوالہ کا دورہ چنداقلعہ بائپاس پر پرتپاک استقبال ۔وزیر صحت کو قافلے کی صورت چئرمین ہیلتھ پنجاب افس لایا گیا جہان انہون نے چئرمین پنجاب ہیلتھ افس کا افتتاح کیا اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ میں پارلیمنٹیرین لاؤنج بنا دیا گیا ہے پارلیمنٹیرین لاؤنج کی بدولت اراکین اسمبلی اور بلدیاتی نمائندوں کی مدد سے صحت کے مسائل حل ہوں گے۔چالیس تحصیل ہسپتالوں کو اپ گریڈ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔اپ گریڈ کیے ہسپتالوں میں فری ادویات مہیا کی جارہی ہیں جعلی ادویات کیلئے موثر مہم کا آغاز کیا گیا ہے پیپاٹائٹس اور ٹی بی کنٹرول پروگرام کو اپ گریڈ کردیا گیا ہے ہیلتھ سٹاف کو رویہ بہتر کرنے کی ضرورت ہے رائیونڈ ہسپتال کے باہر ڈلیوری ہوئی، خاتون نے پہلے کوئی چیک اپ نہیں کروایا تھا۔حاملہ خواتین کیلئے خادم اعلی کی طرف سے ایمبولینس سروس کا آغاز کیا گیاہے اس موقع پر ایم ایل اے چوہدری اسماعیل گجر چئرمین ہیلتھ پنجاب چوہدری کاشف اسماعیل گجرارکان صوبائی اسمبلی ایم پی اے عمران خالد بٹ ایم پی اے توفیق بٹ میئر لاہور میئر گوجرانوالہ شیخ ثروت اکرام موجود تھے

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں