319

وطن پاکستان اور جمہوریت کے استحکام کیلئے جو قربانیاں پیپلزپارٹی نے دیں ہیں تاریخ میں انھیں سنہرے حروف میں لکھا جاے گا چوہدری ندیم اصغر کائرہ

چوہدری شبیر دھامہ کی طرف سے ندیم اصغر کائرہ کے اعزاز میں عشائیہ پاکستانی برادری کی سیاسی سماجی دینی جماعتوں کے منتظمین کی شرکت
ایتھنز (میاں وقار احمد لادیاں ) پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل کھاریاں کے راہنما سابق تحصیل ناظم چیرمین بلدیہ لالا موسی ممبر پی پی پی اوورسیز آرگنائزنگ کمیٹی چوہدری ندیم اصغر کائرہ یورپ کے دورہ کے دوران یونان تشریف لائے انکے میزبان دیرینہ دوست سابق صدر پی پی پی یونان چوہدری شبیر احمد دھامہ کی طرف سے انکے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان برادری کی نامور سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی اس موقعہ پر چوہدری ندیم اصغر کائرہ نے خطاب کرتے ہوے کہا تاریخ گواہ ہے جمہوریت کے استحکام کیلئے جو قربانیاں پاکستان پیپلزپارٹی نے دیں ہیں وہ اپ کے سامنے ہیں پیپلزپارٹی کے وجود کو ختم کرنے کی لاسعی کوششیں کیں جاتی رہی لیکن جوں جوں وقت گزرتا جارہا اس کے ووٹ بینک میں کمی کی بجاے اضافہ ہوتا جارہا ے تاریخ کا مطالعہ کرنے والے لوگ یہ بات جان چکے ہیں کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو عظیم لیڈر تھے آنے والا وقت بتاے گا وطن پاکستان اور عوام کا درد رکھنے والے حقیقی معنوں ميں راہنما کون ہیں چوہدری ندیم اصغر کائرہ نے پاکستانی برادری کا پرتپاک استقبال پیار پر شکریہ ادا کیا راہنما پی پی پی اعجاز الحق نے یونان میں پیپلزپارٹی کی بنیاد اور کارکنوں کی محنت پر روشنی ڈالی واہس چیرمین پاکستان کمیونیٹی گریس راجہ مجاہد جرال نے استقبالیہ پیش کرتے ہوئے یونان میں پاکستان پیپلزپارٹی کو مذید منظم کرنے زور دیا صدر پاکستان کمیونیٹی گریس چوہدری شاہد نواز وڑائچ نے برادری کی نمائندگی کرتے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر روشنی ڈالی سابق صدر پی پی پی چوہدری شبیر دھامہ نے عشائیہ کی تقریب میں شرکت پر تمام بھائیوں کا شکریہ ادا کیا ڈائیریکٹر حضرت سلطان باہو ٹرسٹ علامہ رفاقت علی قادری نے دعا فرمائی

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں