واشنگٹن(ورلڈ پوائنٹ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی صدر حسن روحانی کو خبردار کیا ہے کہ وہ امریکا کو دھمکی دینے سے باز رہیں ورنہ نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے امریکا کودھمکی دینے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایران کو سنگین نتائج کی دھمکی دے دی۔
ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹ میں جوابی طور پر سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی کو براہ راست مخاطب کیا اور کہا کہ ایران نے آئندہ کبھی امریکا کو دھمکی دی تو سنگین نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہے جیسا کہ تاریخ میں پہلے بھی ہوچکا ہے۔
To Iranian President Rouhani: NEVER, EVER THREATEN THE UNITED STATES AGAIN OR YOU WILL SUFFER CONSEQUENCES THE LIKES OF WHICH FEW THROUGHOUT HISTORY HAVE EVER SUFFERED BEFORE. WE ARE NO LONGER A COUNTRY THAT WILL STAND FOR YOUR DEMENTED WORDS OF VIOLENCE & DEATH. BE CAUTIOUS!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) July 23, 2018
ٹرمپ نے یہ دھمکی براہ راست ایرانی صدر حسن روحانی کو دی ہے جیسا کہ امریکی صدر کے ٹوئٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ ایرانی صدر حسن روحانی نے اتوار کو اپنے بیان میں کہا تھا کہ امریکا شیر کی دم سے نہ کھیلے ورنہ ایران سے ہونے والا تصادم ’’تمام جنگوں کی ماں ‘‘ ثابت ہوسکتا ہے۔