219

پاکستانی شہری نے دبئی میں 10لاکھ ڈالر جیت لیے

دبئی: دبئی میں ہونے والی ایک قرعہ اندازی میں پاکستانی شہری نے 10 لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم جیت لی۔

اماراتی میڈیا کے مطابق دبئی ڈیوٹی فری قرعہ اندازی میں پاکستان شہری نے ایک ملین ڈالرز کا انعام حاصل کرلیا، مالا مال ہونے والا خوش قسمت شخص محمد اکبر خان وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا رہائشی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: یو اے ای میں 1 کروڑ 20 لاکھ درہم جیتنے والا خوش قسمت جوڑا
ڈیوٹی فری قرعہ اندازی میں ملین ڈالر انعام کے علاوہ ایک کار اور 2 موٹربائیکس بھی دی گئیں۔ بی ایم ڈبلیو کار کا حق دار جاپانی شہری ٹھہرا جب کہ ایک بھارتی کے حصے میں موٹرسائیکل آئی۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں