948

پاکستانی مصنوعات کی نمائش” ایشیا لنک” روس کے شہر وولگاگراد میں جاری ہے،رانا ذوالفقار

وولگاگراد روس (ورلڈ پوائنٹ نیوز) روس کے شہر وولگا گراد میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش” ایشیا لنک” جاری ہے یہ نمائش وولگا گراد میں 11 اکتوبر سے 20 اکتوبر تک جاری رہے گی اس نمائش میں‌پاکستانی، انڈین، بنگلہ دیشی اشیاکے سٹال لگائے گئے ہیں جن میں چائے، چاول، مصالحہ جات، گارمنٹس، نمک کے فن پارے، مٹھائیاں، بیڈ شیٹس، کاسمیٹکس، جیولری وغیر شامل ہے.

ایشیا لنک کے نام سے روس بھر میں لگنے والی اس نمائش کے ڈائریکٹر رانا ذوالفقار علی نے ”ورلڈ پوائنٹ نیوز ” سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد پاکستان کی مصنوعات کو روس بھر میں متعارف کروانا ہے تاکہ ہمارے ملک کی اشیا روس میں استعمال کی جاسکیں اور پاکستان کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہو

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں