256

پاکستانی کمیونٹی روس ماسکو کی جانب سے گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام

 ماسکو(احمد اعجاز تبسم سے) پاکستانی کمیونٹی روس ماسکو کی جانب سے ماسکو روس میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا روس کمیونٹی کے صدر خلیل الرحمان نے ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی بڑے پیمانے پر افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں پاکستانیوں کے علاوہ ماسکو میں مقیم دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں نے بڑے تعداد میں شرکت کی ۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا ۔ ملک طاہر اور عبدالخالق راٹھ نے نعت رسول مقبول کی سعادت حاصل کی ۔ پاکستانی کمیونٹی روس کے صدر خلیل الرحمان نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ان کا شکریہ ادا کیا ۔ کمیونٹی کے نائب صدر ڈاکٹر ابرار خان نے رمضان مبارک اور روزے کی فضیلت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ اعجاز احمد تبسم اور ندیم خاں صاحب نے اپنے ساتھیوں سمیت صوفی قوالی پیش کی ۔ پروگرام میں پاکستانی کلچر کو بھی خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا کمیونٹی کے کوآرڈینیٹر جناب اعجاز احمد تبسم  نے اسٹیج سیکریٹری کے فرائض سر انجام دیے ۔ پروگرام میں حصہ لینے والے تمام افراد کو اعزازی اسناد سے نوازا گیا ۔ شاہد محمود نے اپنی خوبصورت آواز میں اذان کی سعادت حاصل کی اور شہباز بٹ  نے اختتام میں ملک کی سلامتی اور تمام اہل اسلام کی بھلائی اور اور اتحاد کے لیے دعا کروائی

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں