362

پاکستان تحریک انصاف فرانس، الیکشن 2018 کمپین،“دو نہیں ایک پاکستان”

پیرس (ورلڈ پوائنٹ نیوز)پی ٹی آئی فرانس الیکشن 2018 کیمپین کے حوالے سے پی ٹی آئی فرانس کے سینئر رہنما طاہر اقبال،یاسر اقبال خان و دیگر کارکنان تحریک انصاف فرانس کی جانب سےایک اہم اجلاس پیرس میں منعقد کیا گیا جس میں مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما راجہ مظہر افتخار ذمہ واریہ فرانس کے علاوہ انگلینڈ و جرمنی سے پاکستان عوامی مسلم لیگ کے صدور شیخ سلیم ، رانا شہزاد عالم کے علاوہ یوکے سے چوہدری منیر وسن کونسلر ای لنگ لندن ، منصور احمد اور کارکنان نے بھی شرکت کی –

مقررین نے مو جوہ سیاسی صورت حال اور آئندہ الیکشن کے بارے میں لو گوں کو آگا ہ کیا اور یقین دلا یا کے پاکستان میں پی ٹی آئی کلین سویپ کرے کی اس کی بنیادی وجہ کے پی کے میں پی ٹی آئی کی پانچ سالہ کارکردگی ہے-پی ٹی آئی فرانس کے سینئر رہنما جو کے حالیہ دنوں میں چئیر مین عمران خان سے ملاقات بھی کر کے آئے ہیں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوۓ اس الیکشن میں اپنا اہم دار ادا کریں گے اور تمام حلقوں سے منسلک لوگوں کو زیادہ سے زیادہ پی ٹی آئی کینیڈیٹ کو سپورٹ کرنے پر آمادہ کریں نوجوان رہنما یاسر اقبال خان نے وہاں پر موجود تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی کہ جو فرانس کے مختلف شہروں سے اس پروگرام میں تشریف لاۓ –

سینئر رہنما اشفاق چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں اور ہمیں فخر ہے کہ ہمارے لیڈ ر نے ہمیں ایک ایسا پلیٹ فارم دیا ہے جس سے ہم ایک فیملی کی طرح ہر بات دوسروں تک پہنچا سکتے ہیں اور انھوں نے اس بات پر سب کی توجہ مبذول کروائی کہ جو آدمی دو مسلمانوں کو توڑنے کی بات کرے وہ کبھی آپ کا دوست نہیں ہو سکتا اور انھوں نے وہاں پر موجود سب لوگوں سے کہا کہ صبرو تحمل کے ساتھ اپنی منزل کی طرف بڑھیں اور وہ منزل ہے پاکستان کی خدمت کرنا جس کا ایک سنہری موقع ہے کہ ہم اس بار عمران خان صاحب کو کامیاب کروائیں اور وہ اسی صورت ممکن ہو گا کہ جب ہم خلوص دل سے پی ٹی آئی کے لیے کام کریں گیں-

بعد ازاں مقررین نے آئندہ الیکشن کے حوالے سے اس کی اہمیت اور اس کے طریقہ کار کے حوالے سے لو گوں کو آگاہ کیا اور ساتھ ہی پی ٹی آئی فرانس میں ان کو دعوت دی جس کا مثبت جواب ملا اور وہاں پر موجود لوگوں نے پی ٹی آئی فرانس میں رہ کر کام کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور پی ٹی آئی کے لیے پیڈ ممبرز بننے کے لیے رضامندی ظاہر کی

خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں