270

پاکستان جانے کیلئے فیملی کے فیصلے کا انتظار ہے،شین واٹسن

دبئی(قیصر اعجاز چٹھہ سے)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جارح مزاج بلے باز شین واٹسن کا کہنا ہے کہ پاکستان جانے کے لئے انہیں کچھ رکاوٹوں کا سامنا ہے تاہم اس حوالے سے انہیں اپنے اہل خانہ کے فیصلے کا انتظار ہوگا۔

کراچی کنگز کو شکست دینے کے بعد پریس کانفرنس کے دوران شین واٹسن کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کے خلاف حکمت عملی کے تحت کھیلے، اس سے قبل ملتان سلطانز کے خلاف کچھ غلطیاں کیں جس کی وجہ سے شکست ہوئی۔
شین واٹسن نے کہا کہ کرکٹ پاکستان جارہی ہے جو خوش آئند ہے. پاکستانی کرکٹ سے بہت لگاؤ رکھتے ہیں اور اپنے ہوم گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کو کھیلتا دیکھنا اچھی چیز ہے۔

پاکستان جانے سے متعلق سوال پر شین واٹسن نے کہا کہ پاکستان جانے سے پہلے زیادہ اہمیت کا حامل یہ ہے کہ ہم فائنل میں پہنچیں اور ٹیم اس کے لئے بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں