285

پاکستان جرنلسٹس فورم کا انتخابی اجلاس’ دو سالہ مدت کے لئے عہدیداروں کا انتخاب

جدہ (ورلڈ پوائنٹ نیوز) پاکستان جرنلسٹس فورم کے انتخابی اجلاس میں آئندہ دو برس کے لئے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں آیا، الیکشن کمشنر محمد عامل عثمانی نے انتخابی عمل کی نگرانی اور نتائج کا اعلان کیا، نتائج کے مطابق امیر محمد خان چئیرمین، شاھد نعیم صدر اور جمیل راٹھور جنرل سکریٹری منتخب ہوگئے، جب کہ مجلس مشاورت کیلئے ابصار سید اور خالد خورشید کو ارکان کی بھاری اکثریت سے منتخب کرلیا گیا، امجد قائم خانی، جاوید راھو، خالد چیمہ، اسد اکرم، عامل عثمانی، شہزاد اعظم، مسرت خلیل، ذکیر بھٹی، فوزیہ صدیقی، نور الحسن اور دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کے اختتام پر معروف قانون داں عاصمہ جہانگیر اور لیجنڈ اداکار قاضی واجد مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعائیں بھی کی گئیں۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں