290

پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

رپورٹ: اعجازاحمد تبسم بیوروچیف ورلڈ پوائنٹ نیوز

ماسکو : روس کے شہر ماسکو میں سٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ 2018 جاری، پاکستان کی ٹیم نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم سٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈکپ 2018ء کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ پاکستانی فٹبال سٹارز نے ماسکو میں انڈونیشیا کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنائی۔ میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا اور میچ کا فیصلہ پنالٹی ککس پر ہوا۔

واضح رہے کہ 2014 میں برازیل میں ہونے والے سٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈ کپ میں پاکستان نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

خیال رہے کہ سٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈ کپ کا انعقاد 2010 سے کیا جارہا ہے جو فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والے ملک میں فیفا کے میگا ایونٹ سے پہلے کھیلا جاتا ہے۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں