383

پاکستان مزید55 ممالک کوبغیرویزے یا پھرائیر پورٹ پر ہی ویزا دینے کی سہولت فراہم کرے گا

اسلام آباد(ورلڈ پوائنٹ نیوز) پاکستان مزید55 ممالک کوبغیرویزے یا پھرائیر پورٹ پر ہی ویزا دینے کی سہولت فراہم کرے گا
حکومت پاکستان مزید 55 ممالک کو بغیر ویزے پاکستان داخل ہونے یا پھر ائیر پورٹ پر ہی ویزا دینے کی سہولت فراہم کرے گی۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان کے تجارت اور سرمایہ کاری کے مشیر عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے مزید 55 غیر ممالک کے باشندوں کو بلا ویزز داخل ہونے یا پھر ایئرپورٹ پر ہی ویزا دینے کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ماہ جنوری میں امریکہ اور برطانیہ کے شہریوں سمیت جن 24 ممالک کے باشندوں کو ایئرپورٹ پر ہی ویزادینے کا فیصلہ کیا تھا اس پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں سیکورٹی کو مزید بہتر بناتے ہوئے مزید 55 ممالک کے باشندوں کو بغیر ویزے یا پھر ایئرپورٹ پر ہی ویزا دینے کی سہولت فراہم کی جائے گی اور اس سلسلے میں جلد ہی کابینہ سے منظوری حاصل کرتے ہوئے اس پر عمل درآمد ماہ جنوری میں شروع کردیا جائے گا۔

پاکستان اس وقت نیپال، مالدیپ،Trinidad ،Tobago, Samoa ، Togo کے باشندوں کو ایئرپورٹ پر ہی ویزے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

پاکستان، یورپی یونین کے رکن ممالک اور ترکی سمیت 67 ممالک کے بزنس مینوں کو پاکستان کی وزارت تجارت کی جانب سے دستاویزات حاصل کرنے کی صورت میں ایئرپورٹ پر ہی ویزے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

پاکستان نے سیاحت کو فروغ دینے کے لئے قوانین میں رد و بدل کرتے ہوئے اس سال کے اوائل ہی سے پاکستان سیاحت کی غرض سے آنے والے سیاحوں کو بغیر ویزے یا پھر ایئرپورٹ پر ہی ویزا دینے کی سہولت کا آغاز کردیا تھا۔ اس طرح پاکستان اس وقت 84 ممالک کے باشندوں کو ویزا یا پھر ائیرپورٹ پر ف ویزا فراہم کرنے کے لئے سہولت دے رہا ہے۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں