321

پاکستان میں جنرل الیکشن پر سپین سے پارٹی کے کردارزیر بحث، پاکستان تحریک انصاف سپین کا ایک اہم اجلاس

بارسلونا(ورلڈ پوائنٹ نیوز) پاکستان تحریک انصاف سپین کا ایک اہم اجلاس بادالونا میں زیر صدارت محمد شہباز ملک منعقد ہوا جس میں عہدیداران اور ممبران نے بھرپور شرکت کی-اجلاس میں سپین میں پارٹی کے مختلف امور اور پاکستان میں جنرل الیکشن پر سپین سے پارٹی کے کردار کو زیر بحث لایا گیا-

پی ٹی آئی یوتھ بارسلونا سپین کی اہمیت،کردار اور اسے فعال کرنے کے حوالے سے تمام عہدیداران و ممبران کی طرف سے مختلف آرا سامنے آئیں جس کے بعد اکثریت رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یوتھ کے تمام متحرک نوجوانوں سے درخواستیں لینے کا جلد اعلان کیا جائے گا جس میں وہ پارٹی کے لئے اپنی خدمات کی پروفائل بمع درخواست کمیٹی کے پاس جمع کروائیں گئے جس کے بعد ان کے انٹرویو کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا اور اس کے بعد میرٹ پر تمام فیصلے کیے جائیں گئے-

سپین میں گزشتہ پاکستان کے جنرل الیکشن 2013 سے پہلے ایک بہت بڑا جلسہ عام منعقد کیا گیا تھا جس کو “نیا پاکستان” کا نام دیا گیا تھا-اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ عید الفطر کے بعد جلد ہی نیا پاکستان جلسہ منعقد کیا جائے گا جس کا باقاعدہ اعلان جلد کیا جائے گا جس کے لئے ہال اور دوسرے معاملات کی تیاری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے-تمام شرکا اجلاس کے لئے افطاری کا انتظام موجود تھا جہاں پر سب نے مل کر افطاری سے پہلے ملک پاکستان کی سالمیت کے لئے دعا کی-

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں