پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز کا پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔
پاکستانی ریسلر محمد انعام نے 21 ویں کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کیلیے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔ انہوں نے فری اسٹائل ریسلنگ کی 86 کلو گرام کیٹیگری میں نائیجیرین حریف کو پچھاڑ کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ محمد انعام نے اتنی زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا کہ گولڈ میڈل فائٹ یکطرفہ مقابلہ بن گئی۔ محمد انعام نے چھ صفر سے یہ مقابلہ جیت لیا۔
کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے ایک اور کانسی کا تمغہ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔ ملک کے لئے یہ چوتھا کانسی کا تمغہ 125 کلو ویٹ کیٹگری میں پاکستانی ریسلر طیب رضا نے اپنے نام کیا۔ اس کیٹگری میں بھارتی پہلوان سمت نے کینڈین پہلوان جاروس کورے کو ہرا کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ اس سے قبل سیمی فائنل مقابلے میں کینڈین پہلوان نے پاکستان کے طیب رضا کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔
COAS congratulates Wrestler Muhammad Inam on clinching Gold Madel in #Commonwealthgames18. “Well done for keeping the Pakistani flag high and bringing honour to the country”, COAS. pic.twitter.com/xw6bnWpF8S
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) April 14, 2018
دوسری جانب پاک فوج کے ترجمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جتنے والے محمد انعام کو مبارک باد دی اور پاکستانی پرچم اور قوم کا سر فخر سے بلند کرنے پر ان کی کارکردگی کو سراہا۔
Congratulations to our wrestler Mohammad Inam for winning the Gold in the #CommonwealthGames2018 . He has done the nation proud. pic.twitter.com/i3oZ0Kk5Lx
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 14, 2018
چیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے محمد انعام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہا آپ نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ۔