مطفر آباد(ورلڈ پوائنٹ نیوز) پاکستان نے بھارت کوکرارا جواب دیتے ہوئے 2 بھارتی طیاروں کو مارگرایا جس کے نتیجے میں 2 بھارتی پائلٹس ہلاک ہوگئے جب کہ ایک بھارتی پائلٹ کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔
پاکستان کی جانب سے آج بھارت کومنہ توڑجواب دے دیا گیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفورکے مطابق پاک فضائیہ نے پاکستانی حدود میں گھسنے والے دوبھارتی طیاروں کو مارگرایا جن میں سوار2 بھارتی پائلٹس ہلاک ہوگئے جب کہ ایک بھارتی پائلٹ کو گرفتارکرلیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ ایک بھارتی طیارے کا ملبہ آزاد جموں و کشمیرکے حدود میں گرا جبکہ دوسرا بھارتی طیارہ مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرا۔
How is the josh indians? How’sthe IAF?#PakistanStrikesBack #Budgam pic.twitter.com/5B676OMg69
— AAMIR (@AamerIsHere) February 27, 2019
دوسری جانب بھارتی میڈیا نے دعوی کیا کہ پاکستانی طیارے مقبوضہ جموں کشمیرکے نوشہرہ سیکٹرمیں داخل ہوئے اوردو بھارتی طیاروں کو نشانہ بنایا۔ بھارت کے ہوائی اڈوں لیہ، جموں، سری نگر اور پٹھان کوٹ میں ہائی الرٹ کردیا گیا اورتمام پروازیں معطل کردی گئیں۔
In response to PAF strikes this morning as released by MoFA, IAF crossed LOC. PAF shot down two Indian aircrafts inside Pakistani airspace. One of the aircraft fell inside AJ&K while other fell inside IOK. One Indian pilot arrested by troops on ground while two in the area.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) February 27, 2019
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ کوبڑھانا نہیں چاہتے مگرمجبور کیا گیا تو تیار ہیں جب کہ پاکستان نے دن کی روشنی میں کارروائی کرکے بھارت کو واضح طورپرمتنبہ کردیا ہے۔
پاکستان کا بھارت کو جواب، پاک فضائیہ نے 2 بھارتی طیارے مارگرائے
مزید پڑھئے:https://t.co/xCDrqsjVAK#ExpressNews pic.twitter.com/oZ280y9wen— Express News (@ExpressNewsPK) February 27, 2019
پاکستان کا بھارت کوکراراجواب، پاک فضائیہ نے 2 بھارتی طیارے مارگرائے
مزید ویڈیوز دیکھیں: https://t.co/ptW8gC4xDR pic.twitter.com/Ju9e5AsspX
— Express News (@ExpressNewsPK) February 27, 2019
واضح رہے کہ گزشتہ روزڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا تھا کہ بھارت اب سرپرائزکے لیے تیاررہے ہم نے جگہ اور وقت کا تعین کرلیا ہے۔