587

پاکستان کمیونٹی روس کے زیراہتمام شاعرمشرق علامہ اقبال کا یوم ولادت بڑی دھوم دھام سے منایا گیا جس میں آذربائیجان کمیونٹی کے صدر، روسی شاعرہ سمیت پاکستانیوں نے بھر پور شرکت کی

ماسکو(ورلڈ پوائنٹ نیوز) اقبال کا کلام آج بھی خوابیدہ جذبوں اور بے خبری پر مائل دلوں کو یوں جگاتا اور گرماتا ہے کہ انھیں ایک ولولہ تازہ سے آشنا کر دیتا ہے غلامی کے اندھیروں سے نکل کر آزادی کے روشن آسمان پر شاہین بن جانے کا سلیقہ نوجوانوں کو جس طرح حضرت اقبال نے سکھایا اس کی نظیر دور دور تک ملنا محال ہے

ماسکو میں پاکستان کمیونٹی روس کے زیراہتمام اقبال ڈے جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا جس میں آذربایجان کمیونٹی کے صدر محمد شاکر اگلے ، روسی شاعرہ لڈ میلاآودیوا سمیت پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا پاکستان کمیونٹی روس کے صدر خلیل الرحمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال جیسی شخصیت صدیوں بعد پیدا ہوتی ہے اور ہمیں فخر ہے ہمارے ملک کے پاکستان کا خواب ڈاکٹر علامہ اقبال نے دیکھا اور وزیراعظم پاکستان عمران خان اقبال کے خواب کو عملی جامہ پہنانے کے لئے مثبت کردار ادا کر رہے ہیں اس کے علاوہ خلیل الرحمن نے علامہ اقبال کی شاعری کا روسی زبان میں ترجمہ کر کے روسی مہمانوں کو اقبال کی شاعری سوچ اور ان کے افکار سمجھانے کی بھرپور کوشش کی

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آذربایجان کمیونٹی کے صدر محمد شاکر آو گلے روسی شاعرہ لڈمیلا آو دیوا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی تقریب سے علامہ اقبال کا فلسفہ اور اسلام کا فلسفہ روسیوں کے لیے واضح ہوگیا ہے اور اسلام بہت انصاف اور عدل کا مذہب ہے ہم اپنی پارٹی کی طرف سے پاکستان کو دوستی کا پیغام پیش کرتے ہیں اور مختلف کمیونٹیز کو اکٹھا کرنے کا عہد بھی کرتے ہیں

جب کہ سینئر صحافی شاہد گھمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو اقبال کے سوچ کے مطابق پوری دنیا میں اپنے اچھے کردار سے اپنا اور ملک کے پاکستان کا نام روشن کرنا ہوگا اس کے علاوہ تقریب سے ڈاکٹر زاہد علی خان، ڈاکٹر ابرار حسین و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

تقریب میں علامہ اقبال کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پاکستانی گلوکاروں ندیم خان محبوب بھٹی ۔ارسلان جگنو اور اللہ رکھا قریشی نے اقبال کی شاعری پرمبنی گیت گا کر حاضرین سے خوب داد وصول کی

DSC_0114

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں