279

پاکستان کمیونٹی روس کے صدر خلیل الرحمان17مئی کو گرینڈ افطار ڈنر دیں گے

ماسکو(رپورٹ اعجازاحمد تبسم) رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اور اسی سلسلے میں روس میں پاکستان کمیونٹی کے صدر  خلیل رحمن کی انتہائی کوششوں سے پچھلے سال کی طرح اس بار بھی میموریل مسجد پوکلونی گارا ШАТЁР РАМАДАНА میں 17 مئی کو تمام پاکستانی بھایوؤں کی افطار پارٹی کا انقعاد کیا جائے گا .یاد رہے کہ یہ صرف افطار پارٹی نہیں ہوتی .اس میں تلاوت. حمد .نعت .قرات .اذان .تقاریر.اور پاکستان کا اسلامی کلچر پیش کیا جاتا ہے اور اس افطار پارٹی میں 1000 سے زیادہ لوگ شرکت کرتے ہیں .اس مسجد میں ایک شام منانے کے لیے مختلف ممالک کوشش کرتے ہیں کہ انھیں وقت مل سکے لیکن ٣٠ دن میں سب ممالک کو یہ موقع نصیب نہیں ہوتا .پاکستان کمیونٹی کے صدر خلیل صاحب کو مبارک پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے بھر پور کوشش کی اور پاکستانیوں کے لیے یہ موقع فراہم کیا کہ وہ کم از کم ایک دفعہ دیار غیر میں ایک جگہ مل کر افطاری کر سکیں .تمام پاکستانی بھایوں سے التماس ہے کہ وہ اس دن نہ صرف رمضان المبارک کی برکتیں سمیٹیں بلکہ پاکستان کی عزت اور وقار کے لیے اس افطار پارٹی میں شرکت کریں

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں