234

پاکستان کمیونٹی لندن کے رہنما جنید الہٰی اورخرم چوہدری کی چوہدری زاہد کو مبارکباد

ماسکو(شہزاد احمد جنجوعہ) پاکستان کمیونٹی لندن کے رہنما جنید الہٰی اورخرم چوہدری نے پاکستان کمیونٹی روس (مل کر پاکستان) کے صدر ملک شہباز اور سینئرنائب صدر چوہدری زاہدنے ڈاکٹر جمعہ خان مری کو اپنی تنظیم پاکستان کمیونٹی روس(مل کر پاکستان) کی چئیرمین شپ دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر جمعہ خان مری کی قومی دھارے میں واپسی پاکستان کی عزت وقار میں مزید اضافہ کا باعث ہے جنید الہٰی اورخرم چوہدری نے کہا کہ ہمارادل پاکستان کیلئے دھڑکتا ہے اوراوورسیز پاکستانیوں کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ اپنے وطن پاکستان کی عزت وقاراورسبزہلالی پرچم کی سربلندی کیلئے کردار اداکرتے رہیں اسی لیئے ملک شہباز اور چوہدری پاکستان کمیونٹی روس (مل کر پاکستان) کے صدر ملک شہباز اور سینئرنائب صدر چوہدری زاہد مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے بلوچ راہنما ڈاکٹر جمعہ خان مری کو اپنی تنظیم میں ایک بڑا عہدہ دے کرعزت بخشی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم بلوچ کمیونٹی کے ساتھ ہیں۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں