پاکستان کی فوج نے ملک کے شمال میں ایک پہاڑ پر کئی دنوں سے پھنسے روسی کوہ پیما کو بچا لیا ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سطح سمندر سے بیس ہزار فٹ سے زائدکی بلندی پر ریسکیو آپریشن کیا گیا ہے۔
پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے۔ روسی کوہ پیما
Gepostet von Pakistan Cyber Defence News am Dienstag, 31. Juli 2018
نیوز ایجنسی روئٹرز کی جانب سے شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق روسی کوہ پیما الیگزنڈر گوکوو کو لاتوک ون نامی پہاڑ سے ریسکیو کیا گیا۔ اس کوہ پیما کا ساتھی پہلے ہی ہلاک ہو چکا تھا ۔ کئی مرتبہ پاکستان فوج کی جانب سے کوششوں کے بعد بالآخر آج روسی کوہ پیما کو بچا لیا گیا۔ گزشتہ بدھ کو الیگزنڈر اور ان کے ساتھی کوہ پیما سرگئی گلازاوناو پہاڑ کو سر کرنے کے بعد نیچے کی طرف رواں تھے جب سرگئی اپنی جان کھو بیٹھے۔
پاکستان الپائن کلب کے سکریٹری قرار حیدری کا کہنا ہے،’’ الیگزانڈر نے ایک ’ایس او ایس‘ پیغام بھیجا تھا اور اسے ریسکیو کیے جانے کی امید دلائی گئی اور اسے کہا گیا کہ وہ انتظار کرے۔ اس نے اپنے گرد برف کی ایک ڈھال تعمیر کر لی تھی اور اس نے سیٹیلائٹ کے ذریعے رابطہ قائم رکھا۔‘‘
COAS visited Russian mountaineer Alexander Gukov at Combined Military Hospital (CMH) Rawalpindi. Mr Guvok was rescued by Pak Army Aviators from 20650 feet high Latok Peak in Pakistani Northern Areas this morning through a very challenging Aviation effort.@Russia@RT_com pic.twitter.com/owmm9Ua90a
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) July 31, 2018
اس روسی کوہ پیما کو منگل کی صبح ہیلی کاپٹر کی مدد سے بچا لیا گیا اور اسکردو کے ایک ہسپتال میں پہنچا دیا گیا ہے۔ حیدری کا کہنا ہے کہ الیگزنڈر کی حالت اچھی ہے حالانکہ اس نے تین روز سے کچھ نہیں کھایا تھا۔ فوج کا کہنا ہے کہ خراب موسم کے باعث وہ اسے پہلے ریسکیو نہیں کر پا رہے تھے۔ ان دو روسی کوہ پیماؤں نے 12 جولائی کو کوہ پیمائی کا آغاز کیا لیکن وہ بلندی تک پہنچنے میں ناکام ریے اور انہوں نے نیچائی کی طرف سفر کا آغاز کر دیا۔
پاکستان کو کوہ پیماؤں کی جنت کہا جاتا ہے لیکن یہاں انتہائی سخت اور خطرناک پہاڑوں پر کئی کوہ پیما اپنی جان بھی کھو بیٹھتے ہیں۔ ماضی میں بھی کئی مرتبہ پاکستان کی فوج نے ریسکیو آپریشن کر کے کوہ پیماؤں کی جان بچائی ہے۔