468

پاک بھارت ٹاکرا؛ وزیراعظم عمران خان کی دبئی اسٹیڈیم آمد متوقع

اسلام آباد(ورلڈ پوائنٹ نیوز) وزیراعظم عمران خان کی پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کے لیے کل دبئی اسٹیڈیم میں آمد متوقع ہے۔

وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچیں گے جہاں ایئر پورٹ پر متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید النہیان وزیراعظم کا استقبال کریں گے جب کہ سفارتی ذرائع کی جانب سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وزیراعظم کل دبئی میں شیڈول پاک بھارت میچ اسٹیڈیم میں جا کر دیکھیں گے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 4 بجے آمنے سامنے ہوں گی، بھارت کے مستقل کپتان ویرات کوہلی کو آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ روہت شرما ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں، چیمپئنز ٹرافی فائنل میں روایتی حریف کو شکست دینے والی پاکستانی ٹیم کو اس مقابلے میں فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں