293

پاک روس تعلقات بہتر بنانے پر ڈاکٹر شاہد حسن کیلئے ایوارڈ تقریب میں روسی سفیر کی شرکت

اسلام آباد(ورلڈ پوائنٹ نیوز) ماہر اقتصادیات ڈاکٹر شاہد حسن کو پاکستان ور روس کے درمیان تعلقات بہتر بنانے پر ایوارڈ سے نوازا گیا، ان کو یہ ایوارڈ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروو کی جانب سے دیا گیا. اس سلسلے میں روس میں ایسوسی ایشن آف پاکستان گریجویٹ اور سی آئی ایس نے اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد کیا. اس تقریب میں پاکستان میں روس کے سفیر الیکسی یوریچ دیدوف ، قومی سلامتی کے مشیر لیفٹننٹ جرنل (ر) ناصر جنجوعہ ، راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر زاہد لطیف خان، علی سول اور فوجی عھدیداروں اور کاروباری شخصیت نے شرکت کی. اس موقع پر خطاب کے دوران روسی سفیر الیکسی یوریچ دیدوف نے ڈاکٹر شاہد کے پاکستان اور روس تعلقات میں کردار ادا کرنے کو سراہا.

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں