کراچی(ورلڈ پوائنٹ نیوز) پاکستان آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ کی دعوت پر عالمی شہرت یافتہ ریسلرز پرو ریسلنگ انٹرٹینمنٹ ایونٹ کیلئے پاکستان آگئے۔غیرملکی ریسلرز پاکستان میں دوہزار اٹھارہ کا سیزن جو کہ مختلف شہروں میں اگست کے دوران منعقد کیا جائے گا میں شرکت کریں گے۔
پاکستان آنے والے ریسلرز میں ریمنڈ تھامس، اینڈریو ہیریسن، نیکول تانیہ اور ہیرس فیاز شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل آصف غفور نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ پروفیشنل انٹرنیشنل چیمپیئن شپ کے مقابلوں کو رنگ آف پاکستان کا نام دیا گیا ہے۔
رنگ آف پاکستان کے سی ای او عمران شاہ کے مطابق، اس سال پچیس عالمی ریسلرز پاکستان آئیں گے۔بلجیئم، برطانیہ، امریکہ، جرمنی اور فرانس سے تعلق رکھنے والے ریسلرز نے پاکستان آنے کی ہامی بھری ہے۔
Pleasure to have intl wrestlers Raymond Thomas & Andrew Harrison UK, Nicole Tanea USA & Haris Fiaz France for coordination at ISPR. Shall bout at Kci, Lhr & Isb during Aug 18. Event org by Ring of Pak & ISPR to promote sports & encourage intl players to visit peaceful Pakistan. pic.twitter.com/2iuacSOKOH
— Asif Ghafoor (@peaceforchange) July 3, 2018
اگست میں ڈبلیو ای طرز کے ریسلنگ کے مقابلے ہونگے۔ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں ریسلرز پنجہ لڑائیں گے۔
میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئیٹ میں کہا کہ وہ غیر ملکی ریسلرز کو پاکستان میں کھیلوں کو فروغ دینے کیلیے خوش آمدید کہتے ہیں۔