286

پیرس کے سینئر صحافی میاں محمد امجد پاکستان پریس کلب پیرس فرانس کے نئے صدر ہوں گے

پیرس (ورلڈ پوائنٹ نیوز) پیرس کے سینئر صحافی میاں محمد امجد پاکستان پریس کلب پیرس فرانس کے نئے صدر ہوں گے ۔ میاں محمد امجد پریس کلب کے تمام ممبران کی مشاورت سے اپنی کابینہ کا اعلان کریں گے۔ آئندہ چند روز میں پریس کلب کی نئی تنظیم کی حلف برداری کا پروگرام ہوگا ۔ یاد رہے کہ پاکستان پریس کلب پیرس فرانس پاکستانی صحافیوں کی فرانس میں پہلی باقاعدہ تنظیم ہے۔ جس کا قیام دو ہزار دو میں عمل میں لایا گیا اور دو ہزار تین میں پریس کلب کو باقاعدہ طور پر فرانسیسی قانون کے مطابق رجسٹرڈ کرایا گیا۔ میاں محمد امجد فرانس کے سینئر ترین صحافیوں میں شمار ہوتے ہیں اور پریس کلب کے بانیوں میں سے ایک ہیں۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں