365

پی آئی اے نے 3 نئے روٹوں پر پروازوں کے اجرا کا اعلان کردیا

اسلام آباد(ورلڈ پوائنٹ نیوز) پی آئی کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے لئے 19 فروری کو ملتان سے شارجہ کی پروازوں کا آغاز کیا جائے گاجبکہ 21فروری کو پشاور سے شارجہ کا روٹ شروع ہوگا۔

اسی طرح 22فروری کو پشاور سے العین کی پروازوں کا بھی آغاز کیا جائے گا،ان روٹوں پر ہفتہ وار 2 پروازیں فلائی کریں گی۔

چیف ایگزیکٹو افسر پی آئی اے ارشد ملک کے مطابق خیبر پختونخواہ، فاٹا اور جنوبی پنجاب کی سہولت کے لئے نئے روٹس شروع کئے جا رہے ہیں اور بہت جلدمزید نئے روٹس پر بھی پروازیں شروع کرنے کا ارادہ ہے تاکہ عوام میں پی آئی اے کا اعتماد بحال کیا جا سکے ۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں