اوسلو(ورلڈ پوائنٹ )پاکستان تحریک انصاف ناروے کے سرگرم ارکان کا انٹراپارٹی الیکشن کے سلسلے میں پہلا اجلاس اوسلو میں منعقد ہوا –
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سب سے پہلے تحریک انصاف ناروے کے سرگرم ارکان پارٹی کے لیے زیادہ سے زیادہ پیڈ ممبر بنائے گے ، ساتھ ہی دوسرے ان ایکٹو ممبران سے رابطہ کر کے ان کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جائے گا ، آخر میں جب سب ممبران اکٹھے ہوگئے، تو ان کی متفقہ رائے سے ناروے سے ایک پینل پر اتفاق کیا جائے گا ، اس پینل کا نام OIC UK Election Commission میں رجسٹر کرایا جائے گا ، تاکہ ممبران آپس میں گروپ بندیوں میں نہ بٹے –
ناروے الیکشن کمپین کی ذمہ داری متفقہ طور پر ، محمد فیاض، افضل نابو، شاذیہ بشیر ، عامر راجہ کو سونپی گئی ہے –
اس انٹراپارٹی الیکشن کے اجلاس میں درج ذیل ممبران نے حصہ لیا –
شاید جمیل، طارق میر، افضل نابو، عبدالرحمن، شاذیہ بشیر ، کنول سجاد، محمد فیاض ، آفتاب خان ، عامر راجہ ، اکمل توقیر ، خرم داود ، محمد طارق
